Friday 16 March 2018

Pay incresing in budget 2018-2019

وفاقی حکومت نے اپنے آخری بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق 15سے 20فیصد ایڈہا ک ریلیف بڑھانے پر غور کیا جارہاہے جبکہ پینشن کی مدمیں 20سے 25فی صد اضافہ متوقع ہے کیونکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پنشنرز کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں ۔حکومت بجٹ 2108/19میں سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس کو بھی بڑھائے گی جوکہ پے سکیل 2008میں فریز کیا گیا تھا ۔اس سال حکومت انتخابات کی وجہ سے بجٹ 27اپریل کو پیش کریں گے۔وزیراعظم نے پچھلے سال دسمبر میں ہاؤس رینٹ اوررینٹل سیلنگ میں پچاس

فیصد اضافے کی منظور دی تھی مگر چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس پرعمل دارآمد نہیں کیا گیا تاہم اس پر ابھی عمل دارآمد کیا جائے گا تاکہ سرکاری ملازمین کا ووٹ حاصل کیا جاسکے ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ میڈیکل الاؤنس میں بھی 20فیصد اضافہ کیا جا ئے گا ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میاں نواز شریف کی ہدایت پر وزارت خزانہ کو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور الاؤنسز بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔اسی ضمن میں سرکاری ملازمینوں کے بہت سی تنظیموں نے تنخواہیں اور الاؤنسز بڑھانے کی تجویزیں بھی حکومت کو پیش کی ہیں جبکہ ان تجایز کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی الاؤنس ،ایجوکیشن الاؤنسز وغیر ہ بھی شامل ہیں تاہم بجٹ اجلاسوں میں ان کا زکر نہیں کیا گیا ہے لیکن ممکن ہے کہ حکومت سینئر افسران کے انٹرٹینمنٹ الاؤنس میں اضافہ کرے ۔ وفاقی حکومت نے اپنے آخری بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق 15سے 20فیصد ایڈہا ک ریلیف بڑھانے پر غور کیا جارہاہے جبکہ پینشن کی مدمیں 20سے 25فی صد اضافہ متوقع ہے

No comments:

Post a Comment

Pakistan affairs

Pakistan affairs. • Steel Mill is in Bin Qasim • Old name of Jacobabad is Khangharh. • Kot Digi Fort is in Khairpur district. • Pesh...