Sunday, 23 September 2018

مجھے بچپن سے عادت تھی Dilchasp ashaar

مجھے بچپن سے عادت تھی
ذرا سی شام ھوتے ہی
میں گھر سے بھاگ جاتا تھا
بہت آوارا پھرتا تھا
میری ماں مجھ سےکہتی تھی
کہ شام ھونے سے کُچھ پہلے
تو گھر کو لُوٹ آیا کر
بلائیں شام ھوتے ھی
اوپر سے اُترتی ھیں
چڑیلیں رقص کرتی ہیں
بہت آسیب ھوتے ھیں
میں پھر بھی شام ھوتے ھی
گھر سے بھاگ کر یارو
گلی کوچوں اور رستوں پر
بہت ویران قبروں پر
بیابانوں اور کھنڈروں میں
بس مارا مارا پھرتا تھا
مجھے اک شوق رہتا تھا
بلائیں کُچھ تو میں دیکھوں
کوئی آسیب مل جائے
کوئی سایہ نظر آئے
کوئی چڑیل مل جائے
کسی بہرُوپ اچھے میں
میں اسکا رقص تو دیکھوں
میں اسکے اُلٹے پاوٴں کا
اس سے تذکرہ چیھڑوں
تو جھٹ سے رُوپ وہ بدلے
وہ اصلی رُوپ میں آئے
تو ڈر کر بھاگ جاوں میں
اور گھر میں پہنچ کر اپنے
سارے دوست یارو کو
کئی قصے سُناوں میں
بلائیں ایسی ھوتی ھیں
چڑیلیں ایسی ھوتی ھیں
گزارا سارا بچپن یوں
متجسس بے ثمر گذرا
کوئی آسیب نہ دیکھا
نہ کوئی بھی بلا یکھی
چڑیلیں بھی نہ مل پائی
مگر جب آج مدت بعد
جب بھی شام ھوتی ھے
ھوا دھیرے سے چلتی ھے
اندھیرا میرے آنگن میں
ذرا سا چھانے لگتا ھے
مجھے ڈر لگنے لگتا ھے
بلائیں ہجر اور غم کی
بہت آسیبوں کے سائے
چڑیلیں میری یادوں کی
اور روحیں میرے پیاروں کی
اُتر کر آسمانوں سے
میرے آنگن کے گوشے میں
بھیانک رقص کرتی ھیں
بےہنگم شور کرتی ھیں
صدائیں ان کی کانوں کو
بہت تکلیف دیتی ھیں
اور پھر میں خوف کے مارے
ڈرا سہما سا رہتا ھوں
مجھے اب شاموں کا آنا
بہت آذار لگتا ھے
مجھے اب روحوں سے ملنا
بہت بےکار لگتا ھے
مجھے امی کا وہ کہنا
بہت ھی یاد آتا ھے
بلائیں شام ھوتے ہی
اُوپر سے اُترتی ھیں
چڑیلیں رقص کرتی ھیں
بہت آسیب ھوتے ھیں ۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment

Pakistan affairs

Pakistan affairs. • Steel Mill is in Bin Qasim • Old name of Jacobabad is Khangharh. • Kot Digi Fort is in Khairpur district. • Pesh...