س معاشرے میں اقرباء پرستی، رشوت، جاگیردارانہ نظام، فرقہ بندی، لسانی و گروہی تعصبات عروج پر ہے اور بدعنوان سیاست نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ پاکستانی معاشرہ وہ معاشرہ ہے جہاں 70 سال گزرجانے کے باوجود اردو کو قومی زبان کا مقام نہیں مل سکا۔ مقابلہ جات کے اعلیٰ امتحانات انگریزی زبان میں ہوتے ہیں۔ اردو مدتِ درا ز سے اپنا حق مانگ رہی ہے!
Sunday, 23 September 2018
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک اعرابی نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسولﷺ ! مجھے کسی بہترین چیز کی تعلیم دیں ۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک اعرابی نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسولﷺ !
مجھے کسی بہترین چیز کی تعلیم دیں ۔
نبیﷺ نے اس کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا :اس طرح کہا کرو:
سُبحانَ اللہ ، والحمدُ للہ ولا إلہَ إلا اللہ ، واللہ أَكبَر
اللہ پاک ہے اور سب تعریف اللہ کے لئے ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔
تو اعرابی نے (ان چار چیزوں کو) اپنی انگلیوں پر شمار کیا اور چل دیا ، لیکن کچھ سوچنے کے بعد پھر واپس آگیا۔ تو نبیﷺ مسکرائے اور فرمایا:خستہ حال بدو سوچنے لگ گیا ہے۔ اس نے واپس آکر کہا : اے اللہ کے رسولﷺ! سُبحانَ اللہ ، والحمدُ للہ ولا إلہَ إلا اللہ ، واللہ أَكبَر۔ یہ سارے کلمات اللہ تعالی کے لئے ہیں میرے لئے کیا ہے؟
نبیﷺ نے فرمایا: اے اعرابی ! جب تم سبحان اللہ کہو گے تو اللہ کہے گا: تم نے سچ کہا۔ جب تم الحمد اللہ کہو گے تو اللہ تعالی کہے گا تم نے سچ کہا۔ جب تم لا الہ الا اللہ کہو گے تو اللہ تعالی کہے گا :تم نے سچ کہا۔ جب تم اللہ اکبر کہو گے تو اللہ تعالی کہے گا :تم نے سچ کہا۔ اور جب تم
اَللّٰھُمَّ ! اغْفِرْلِیْ
اے اللہ ! مجھے بخش دے۔
کہو گے تو اللہ تعالی کہے گا: میں نے بخش دیا ۔ جب تم
اَللّٰھُمَّ ! ارْحَمْنِیْ
اے اللہ! مجھ پر رحم فرما۔
کہو گے تو اللہ کہے گا: میں نے رحم کیا اور جب تم
اَللّٰھُمََّ ! ارْزُقْنِی
اے اللہ ! مجھے رزق دے۔
کہو گے تو اللہ کہے گا: میں نے رزق دینے کا فیصلہ کر دیا۔ اعرابی نے اپنے ہاتھ پر یہ ساتھ کلمات شمار کئے پھر چل دیا۔ (السلسلۃ الصیحیحۃ:۳۳۳۶)
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Pakistan affairs
Pakistan affairs. • Steel Mill is in Bin Qasim • Old name of Jacobabad is Khangharh. • Kot Digi Fort is in Khairpur district. • Pesh...
-
Pay Scale Revised in Budget 2019-20 Chart Grade 1 to 21 Revised Pay Scale 2018 Chart and Increase Salaries in Budget 2019-20 Upcomi...
-
جدید طریقہ ہائے تدریس اُساتذہ کرام کوچاہئے کہ وہ کمرہء جماعت میں حسبِ ضرورت تدریسی تیکنیکس کواپنائیں اور موقع کی مناسبت سے بہترین حکمتِ ع...
No comments:
Post a Comment