س معاشرے میں اقرباء پرستی، رشوت، جاگیردارانہ نظام، فرقہ بندی، لسانی و گروہی تعصبات عروج پر ہے اور بدعنوان سیاست نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ پاکستانی معاشرہ وہ معاشرہ ہے جہاں 70 سال گزرجانے کے باوجود اردو کو قومی زبان کا مقام نہیں مل سکا۔ مقابلہ جات کے اعلیٰ امتحانات انگریزی زبان میں ہوتے ہیں۔ اردو مدتِ درا ز سے اپنا حق مانگ رہی ہے!
Sunday, 7 October 2018
مُلا نصیر الدین اپنے گدھے کو گھر کی چھت پر لے گئے جب نیچے اتارنے لگے تو
مُلا نصیر الدین اپنے گدھے کو گھر کی چھت پر لے گئے جب نیچے اتارنے لگے تو گدھا نیچے اتر ہی نہیں رہا تھا۔
بہت کوشش کئیے مگر گدھا نیچے اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا آخر کار ملا تھک کر خود نیچے آ گئے اور انتظار کرنے لگے کہ گدھا خود کسی طرح سے نیچے آجاۓ.
کچھ دیر گزرنے کے بعد ملا نے محسوس کیا کہ گدھا چھت کو لاتوں سے توڑنے کی کوشش کر رہا ہے.
ملا پریشان ہو گئے کہ چھت تو بہت نازک ہے اتنی مضبوط نہیں کہ اس کی لاتوں کو سہہ سکے دوبارہ اوپر بھاگ کر گئے اور گدھے کو نیچے لانے کی کوشش کی لیکن گدھا اپنی ضد پر اٹکا ہوا تھا اور چھت کو توڑنے میں لگا ہوا تھا ملا آخری کوشش کرتے ہوۓ اسے دوبارہ دھکا دے کر سیڑھیوں کی طرف لانے لگے کہ گدھے نے ملا کو لات ماری اور ملا نیچے گر گئے اور پھر چھت کو توڑنے لگا بالآخر چھت ٹوٹ گئی اور گدھا چھت سمیت زمین پر آ گرا.
ملا کافی دیر تک اس واقعہ پر غور کرتے رہے اور پھر خود سے کہا کہ کبھی بھی گدھے کو مقام بالا پر نہیں لے جانا چاہئیے ایک تو وہ خود کا نقصان کرتا ہے دوسرا خود اس مقام کو بھی خراب کرتا ہے اور تیسرا اوپر لے جانے والے کو بھی نقصان پہنچاتا ہے.
ہم لوگ نااہل گدھوں کو مقام بلند پر بٹھاتے ہیں اور انہیں بڑے بڑے القابات دیتے ہیں پھر یہ گدھے ہم کو ہی نیچے پھینک دیتے ہیں اور اس منصب کو بھی خراب کرتے ہیں..!
۔۔😉😉😉
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Pakistan affairs
Pakistan affairs. • Steel Mill is in Bin Qasim • Old name of Jacobabad is Khangharh. • Kot Digi Fort is in Khairpur district. • Pesh...
-
Pay Scale Revised in Budget 2019-20 Chart Grade 1 to 21 Revised Pay Scale 2018 Chart and Increase Salaries in Budget 2019-20 Upcomi...
-
جدید طریقہ ہائے تدریس اُساتذہ کرام کوچاہئے کہ وہ کمرہء جماعت میں حسبِ ضرورت تدریسی تیکنیکس کواپنائیں اور موقع کی مناسبت سے بہترین حکمتِ ع...
No comments:
Post a Comment